counter easy hit

پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام درست نہیں

Pakistan not to support terrorism

Pakistan not to support terrorism

نئی دہلی ……بھارتی وزیر رام ولاس پسوان نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، دہشتگردی کا الزام درست ہوتا تو پاکستان میں حملے نہ ہوتے ۔
پٹھان کوٹ حملے نے پاک بھارت کشیدگی دوبارہ بڑھا دی، ایسے میں مودی سرکار کے ہی ایک وزیر رام ولاس پسوان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام بھی مسترد کردیا،وہ کہتے ہیں کہ پڑوسی ملکوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے، دہشت گردی کا شکار صرف بھارت نہیں،پاکستان میں زیادہ لوگ دہشت گردی کا شکار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں رام ولاس پسوان نے کہا پاکستان ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل فیڈریشن قائم ہونی چاہیے، جس کی ایک کرنسی ہو۔لیکن پاکستان کے حق میں بھارتی وزیر کے بیان نے انڈین میڈیا میں غصے کی آگ پھر بھڑکادی ۔ایک جانب بھارت میں چند شدت پسند عناصر ہیں تو دوسری جانب رام ولاس پسوان جیسے لوگ بھی ہیں جو حقیقت کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔