counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ق سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو آخری الٹی میٹم دے دیا

لاہور: حکومت اور اسکی اتحادی جماعت ق لیگ کے درمیان اختلافات کی خبریں آتی رہتی ہیں اور اب ایک نجی ٹوی وی چینل نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو آخری الٹی میٹم دے دیا ہے، آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عید الفطر سے پہلے چودھری مونس الٰہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو عید کے بعد ق لیگ پاکستان تحریک انصاف سے اپنے اتحاد کو برقرار رکھنے یا ختم کرنے پر غور کرے گی

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی اتحادی مسلم لیگ(ق) اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سروس کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے گور نر کے ’’آب پاک اتھارٹی‘‘ کے پٹیرن انچیف بننے کی مخالفت کر دی ہے، اسپیکر نے 29 دن سے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے ’’آب پاک اتھارٹی‘‘ کا بل روک رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے 5 سے زائد بار رابطے کے باوجود اسپیکر نے بل حتمی منظوری کے لیے گورنر کو نہیں بجھوایا جس کے بعد بل گورنر ہاؤس منگوانے کے لیے وزارت قانون سے رابطہ کرنے اور دیگرقانونی آپشنز استعمال کر نے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بل وزیر اعظم عمران خان اور پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے آیا تھا اور بل روکے جانے کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم بھی آچکا ہے۔