counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اوورسیز کویت کے زیر اہتمام لیبر ڈے کی تقریب

Kuwait Labor Day Event

Kuwait Labor Day Event

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ کے زیراہتمام مزدور وں کے عالمی دن پر ایک پُروقار مختصر تقریب کا انعقاد کیا جس کی صدرات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد ارشد جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نائب صدرچوہدری غضنفر جمشید تھے۔

تقریب کاآغاز حافظ گلزار کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا س کے بعدہدیہ نعت کی سعادت عاقب اعجاز اور خرم نے حاصل کی ۔اس موقعہ پر احسان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مزدوروں کاعالمی دن ہے اورکویت میں بھی حسب روایت مسلم لیگ کے لیبرونگ کے صدر محمدزبیر شرفی نے مناکر سب پر سبقت لے گئے ہیں کیونکہ مزدور کا دور مزدور ہی جانتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آجر اوراجیر ایک ہوجائیں تو اس میں اسلامی رنگ نظر آئے جو نبی کریم نے اپنے ارشادات میں فرمایا ہے ۔اس موقعہ پر غلام حیدر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم عالمی مزدور وں کے دن سب ان مزردوں کی یاد تو تازہ کرتے ہیں لیکن جو کراچی بلدیہ ٹائون میں مزدوروں کو زندہ جلا دیا گیا ان کی یاد کسی کو نہیں آئی ان لوگوں کو بھی یادکرناچاہئے محمدزبیر شرفی نے ہمیشہ تمام قومی تہوار منانے کی رسم قائم رکھی ہوئی ہے۔

اس موقعہ پر صاحزادہ قاری رضوان نے خطاب کرتے ہوئے اسلام نے ہمیشہ مزدوروں کے حق کی بات ہے نبی مہربان حضرت محمد ۖ نے فرمایا تھا مزدور کی مزدوری اس کے پسینہ خشک ہونے سے پہلے دی جائے اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اپنی مزدوری کے پیسوں سے اپنے گھر کے اخرجات کو احسن طریقے سے استعمال کرسکے۔

اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر چوہدری غضنفر جمشید نے کہاکہ مزدور وں کا حق موقعہ پر اداکرجائے توانسان کو روحانی تسکین ہوتی ہے جو مزدور وں کا حق کھاتے ہیں ان کو زندگی بھر سکون میسر نہیں آتا وہ جتنا مرضی کہے کہ وہ خوش ہے لیکن میں دعوے سے کہتاہوں کہ وہ شخص کبھی بھی چین میں رہتاجو مزدوروں کوان کاحو داد نہیں کرتا جب آپ مزدوروں سے ماہانہ یا ہفتہ طے کرتے ہیں تو ان کو اپنے وعدے کے مطابق ان کی مزدور ادا کردی جائے مزدوروں کا عالمی دن منانا ایک روایت ہی سہی لیکن اس دن کم از کم مزدور وں کو یاد تو کیاجاتا۔

اگرہم اس عالمی دن کے موقعہ پر مزدور وں کو چھٹی دے کر ایک دن کی تنخواہ دے دیں تو اس میں کوئی عار نہیں اللہ تعالی بھی اس پر راضی ہوگا اورمزدور بھی جسمانی طورپر راحت محسوس کرے گا اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کویت کے صدر میا ں محمد ارشد نے کہاکہ مزدوروں کا عالمی دن کو زبیر شرفی تقریب کا انعقاد ضرور کرتے ہیں ہم سب ہی یہاں مزدور ہیں لیکن آجر اوراجیر میں تفریق نہیں ہونی چاہئے اگر مالک اور مزدور دونوں ایک پلیٹ میں کھاتے ہیں تو سب کو تحسین ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ جو لوگ آپ کے پاس کام کرتے ہیں انہیں ان کا موقعہ پران کاحق اداکردیا جائے تو وہ ساری عمر آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھے گا اور ہرجگہ پر آپ کی تعریف کرے گا یہی آپ کی عزت اور مزدور کا سرمایہ ہوتاہے کہ وہ مالک کو کبھی نہیں بھولتا۔

اس موقعہ پر تقریب کے روح رواں پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے صد محمد زبیر شرفی نے کہاکہ مجھے یہ فخرہے کہ میں ہاتھ سے محنت کرتا ہوں اورمجھے مزدور کی اہمیت کا پتہ ہے مزدور کے بغیر کوئی عمارت اپنی شان وشوکت کو نمایا ں نہیں کرسکتی جب مزدور ان کی بنیادیں کھودتاہے توعمارت کی مضبوطی کی مزدور ہی بناتا ہے جس پر عمارت اپنی بلندی قائم رکھتی ہے سرمایہ دارکو بھی مزدور اپنی محنت سے دنیا کی پہچان بناتاہے۔

لیکن افسوس اس بات ہے کہ مزدوروں کا حق ادا نہیں کیاجاتا جس سے مزدور آج بھی ظلم کی چکی میں پس رہاہے ضرورت اس امر کی ہے مزدوروں کاعالمی دن تو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں منایا جاتاہے لیکن کسی مزدور کو مدعو نہیں کیا جاتا وہ اس دن مزدور ی کے لئے سڑک کے کنارے بیٹھ کر مزدوری حاصل کرنے کی جستجو میں ہوتا ہے آخر میں چودہری غلام شبیر الرفاعی نے دعا خیر کی آخرمیں سب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔