counter easy hit

چیف کو آرڈینیٹر مسلم لیگ (ق) پنجاب حافظ عمار یاسر کے اعزاز میں عشائیہ

Dinner

Dinner

وقار نسیم وامق (ریاض، سعودی عرب) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے دستِ راست حافظ عمار یاسر چیف کو آرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کی ریاض آمد کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی ارشد شیخ نے کی جبکہ تقریب کے مہتمم ارسلان شیخ تهے اور ان کی معاونت بلال شوکت، ظفر اقبال، عدیم اور عمر فاروق شامل نے کی.

ریاض کے مقامی استراحہ میں منعقدہ اس تقریب میں پارٹی ورکروں، حلقہ تلہ گنگ کے احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد نے بهرپور شرکت کی. حافظ عمار یاسر کے وفد میں حفیظ انجم اور شیخ سعید احمد بهی شامل تهے.
خطبہ استقبالیہ ارشد شیخ نے پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، عمار یاسر نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ق) اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا مثالی دورِ حکومت موجودہ حکمرانوں کے لئے چیلنج هے،.

ریسکیو 1122 اور ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات جیسے کارنامے پرویز الٰہی کے کامیاب دورِ حکومت کی مثال ہیں جبکہ پنجاب میں کئے جانیوالے بےشمار ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے پنجاب کے عوام فیضیاب ہورهے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نظریہ پاکستان کے علمبردار اور عوام کی امیدوں کا محور ہیں اور مسلم لیگ (ق) پاکستان میں سیاسی استحکام کا باعث ہوگی. اس موقع پر تقریب میں شریک شعراء عبدالرزاق تبسم، وقار وامق اور جاوید اختر جاوید نے اپنے منظوم کلام نذرِ وطن کئے. تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا.

Dinner

Dinner