لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے عمران خان کی ایمانداری کا اعتراف کر لیا۔ ماروی میمن کا عمران خان کے بیان این آر او نہیں دوں گا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان مستعفی تو ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت کبھی نہیں دیں گے- اپنے ٹویٹ میں ماوری میمن کا کہنا ہے کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ عمران خان مستعفی ہو جائیں گے مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو رعایت نہیں دیں گے۔ شاید پلی بارگین کے لیے راضی کر لیے جائیں گے لیکن اس سے ن لیگ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو جائے گی۔










