counter easy hit

ٹیم سے وزیراعظم عمران خان ہی آؤٹ

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی آل ٹائم ورلڈ کپ الیون سے جہاں فاتح کپتان عمران خان کو ڈراپ کیا ہے، وہاں حیران کن طور پر بھارتی سچن ٹنڈولکر بھی جگہ بنانےمیں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے ٹنڈولکر پر ویرات کوہلی کو ترجیح دی ہے۔

آفریدی کی ورلڈکپ ٹیم میں 5 پاکستانی، 4 آسٹریلوی اور ایک ایک بھارتی اور پروٹیز پلیئر شامل ہے۔ انہوں نے سعید انور، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی، انضمام الحق، جاک کیلس، وسیم اکرم، میک گراتھ، شین وارن، شعیب اختر اور ثقلین مشتاق کو منتخب کیا ہے۔ ٹیم میں ٹنڈولکر کو منتخب نہ کیے جانے پر بعض حلقوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ معروف کرکٹ ویب سائٹ کی ورلڈکپ الیون میں قیادت عمران خان کو سونپی گئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے پاکستان کی آل ٹائم ورلڈکپ الیون کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی قیادت عمران خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ سابق کپتان مصباح الحق بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ماضی کے سپر اسٹار کرکٹرز ایک ٹیم میں آگئے ہیں۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے پاکستان کی آل ٹائم ورلڈکپ الیون کا اعلان کردیا ہے۔ 1992 کا ورلڈ کپ جتوانے والے عمران خان ٹیم کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹیم میں سعید انور اور ماجد خان بطور اوپنر شامل کئے گئے ہیں۔ ظہیرعباس اور جاوید میانداد مڈل آرڈر میں شامل ہیں۔ سابق کپتان مصباح الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ معین خان کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بولرز میں عبدالرزاق، مشتاق احمد، وسیم اکرم اور شعیب اختر کو جگہ ملی ہے۔ سابق فاسٹ بولر وقار یونس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ اور اب آل ٹائم ورلڈ کپ الیون سے جہاں فاتح کپتان عمران خان کو ڈراپ کیا ہے۔