آذربائیجان نے پاکستان کو خام تیل سمیت ایل این جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کا امکان ہے ۔

Pakistan, likely to petroleum contract in Azerbaijan
یہ بات آذربائیجان کی سرکاری خبر ایجنسی نے وزارت پیٹرولیم اور قدرتی ذخائر کے ایک عہدیدارکےحوالے سے بتائی۔ عہدیدارکے مطابق آذربائیجان نےپاکستان کوخام تیل، ایل این جی اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ آذربائیجان نےپاکستان کے ساتھ مل کرٹرمینل لگانےکے علاوہ ایل پی جی اور ایل این جی کی اسٹوریج کی خواہش کابھی اظہارکیاہے۔ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کے کئی دور ہوچکےہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں معاہدے طے ہوجائے گا۔








