counter easy hit

گورنمنٹ کا لج برائے ایلیمینٹری ٹیچرز لالہ موسیٰ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے رنگا رنگ تقریب ہوئی

Pakistan Lala Musa

Pakistan Lala Musa

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)گورنمنٹ کا لج برائے ایلیمینٹری ٹیچرز لالہ موسیٰ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے رنگا رنگ تقریب ہوئی جس کی صدارت محترمہ پرنسپل ادارہ ہذا مسز فرح نوید ملک نے کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت ازکی رمضان نے حاصل کی ۔ ام حبیبہ اور رجاء جاوید نے نعت رسول پیش کی۔جبکہ ملی نغموں میں بی ۔ایڈ ایلیمینٹری اور بی ۔ایڈ آنرزکی تمام کلاسز کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ فضہ کنیز ، فرح ، سیدہ رباب ، فرحین ،شمسہ ، ہاجرہ ،عمائلہ یوسف ، فا طمہ یوسف ، ثناء ثیاب ،عظیہ منور،انیلا اشرف ،عمارہ عمر ،سبین اعجاز ،مہوش ،اسماء زنیب نایاب جعفر ،وردہ طاہر ،سحرش،سعدیہ ارشد اور غلام عائشہ نے ملی نغمے پیش کئے ۔جب کہ بی ۔ایڈ ایلیمینٹری کی طالبہ فضہ کنیز،عبد الحفیظ ایس ایس ایس انگریزی ، اور محمد افضل ضیاء فوکل پرسن تقریب یوم پاکستان نے تقاریر کے ذریعے محسنین پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔محترمہ فرح نوید ملک پرنسپل (ادارہ) نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا ہم میں سے ہر فرد کو چاہے کہ تعمیر وطن میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے علامہ اقبال اور قائد اعظم کی تعلمات کی روشنی میں پاک سر زمین کو چار چاند لگانے کی کو شش کریں تاکہ یہ ملک صیح معنوں میں پاکستان سرزمین بن جائے اور پوری دینا میں اپنی حیثیت کا لوہا منواسکے