yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستان میں یوم مزدوراں

F A Farooqi April 29, 2015 1 min read
Labor Day
Share this:
Labor Day
Labor Day

حریر: تجمل محمود جنجوعہ

آج یکم مئی ہے جسے ”یوم مزدوراں” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1886 میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے محنت کشوں نے احتجاج کیا اور اس کی پاداش میں انہیں ہزاروں جانوں کی قربانی دینا پڑی۔ انہی قربانیوں کی یاد میں ہر سال یکم مئی کو ”یوم مزدوراں” منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں یکم مئی کو عام تعطیل کی جاتی ہے۔ اس دن سیمینار بھی کروائے جاتے ہیں اور مزدوروں سے یکجہتی کے لئے مختلف واک کا انعقاد بھی کروایا جاتا ہے۔ جن میں ہمارے سیاسی راہنما، بیوروکریٹس سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔ مزدوروں کے حق میں نعرے لگائے جاتے ہیں، تقاریر کی جاتی ہیں، لیکچر جھاڑے جاتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ مزدور کے اوقات کس قدر تلخ ہیں، اس بارے میں انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا۔

ہمارے یہاں مزدورکے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔ ہماری حکومتیں صرف اپنے ووٹ بینک کو بڑھانے یا قائم رکھنے کے لئے محض اشتہارات چلوانے پر اکتفا کئے ہوئے ہیں جبکہ عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آج بھی مزدور کو کھانے کے لئے دو قت کا کھانا میسر ہے اور نہ پہننے کے لئے کپڑے ۔جبکہ سر ڈھانپنے کے لئے چھت بھی میسر نہیں۔

Labor Day
Labor Day

جو لوگ دوسروں کے آرام کے لئے اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں ، وہ خود کواور اپنے بچوں کو راحت پہنچانے کے لئے ترستے ہی اس دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔ جبکہ یہ صاحب ثروت لوگ اپنی عیاشیوں میں اس قدر مست ہوتے ہیں کہ انہیں اور کسی کے بارے میں جاننے کے لئے وقت ہی نہیں ہوتا۔اگر میں مزدور کی حالت کو واجد محمود واجد کے الفاظ میں بیان کروں تو انہوں نے کچھ اس طرح عکاسی کی ہے۔

اج دی روشن تہذیب اندر
کی مقام غریب مزدور دا اے
اس دی محنت دے دام بے دام کتنے
مداوا کی اس دے بدن چُور دا اے
اس دے گھر دا دیوا بے تیل سکیا
جہڑا مئوجب قندیل پُرنور دا اے
واجد محنت ،مشقت اوقات اس دی
بیٹھا قسمت لکیر نوں گھُور دا اے۔۔۔

یوم مزدوراں کو جہاں ایک طرف مزدور کی محنت کا لفظی طور پر اعتراف کیا جاتا ہے اور ان کے حقوق کی بات(چاہے صرف تقریروں کی حد تک ہو) کی جاتی ہے، وہیں اس دن ، دن بھر کی محنت مشقت کر کے دو وقت کی روٹی کمانے والے کی کیا حالت ہوتی ہے، معروف شاعر عابی مکھنوی کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں۔

Happy Labor Day
Happy Labor Day

کسی رنگ ساز کی ماں نے کہا، بیٹا اٹھو نا، ناشتہ کر لو
کہ قسمت میں لکھے دانوں کو چگنے کے لئے بیٹا
پرندے گھونسلوں سے اڑ چکے ہیں، تم بھی اٹھ جائو
خمارِ نیند میں ڈوبا ہوا بیٹا تڑپ اٹھا
ارے ماں! آج چھٹی ہے، ذرا سی دیر سونے دے
میری آنکھوں کے تارے کون سی چھٹی، بتا مجھ کو
ارے ماں! آج دنیا بھر میں مزدوروں کا چرچا ہے
میں پچھلے سال بھی گھنٹوں برش لے کرتو بیٹھا تھا
کوئی بھی آج کے دن ہم کو مزدوری نہیں دیتا
میں پیدل چل کے چورنگی پہ جا بیٹھوں گا لیکن ماں
تیرے تو علم میں ہو گاکہ پیدل چلنے پھرنے سے
تیرے اس لال کو اے ماں ! غضب کی بھوک لگتی ہے
تو بہتر ہے مجھے تُو ناشتہ کچھ دیر سے دے دے
صبح دن رات کے ہم تین کھانے روز کے کھاتے ہیں
جو آٹا دن کی روٹی کا بچے گا، رات کھا لیں گے
یہ مزدوروں کا دن ہے، اس پہ مزدوری نہیں ملتی
ذرا سی دیر سونے دے ، مجھے بھی دن منانے دے۔۔۔۔

اگر ہم ہر شعبہ زندگی میں دین سے راہنمائی طلب کریں تو ہماری دنیا و آخرت سنور سکتی ہے۔مزدوروں کے حقوق سے متعلق ایک حدیث پاک میں ارشاد ہے کہ
”تمہارے مزدور یا ملازم تمہارے بھائی ہیں۔ پس اللہ نے تم میں سے جس کے ماتحت اس کے کسی بھائی کو کیا ہے تو وہ اس کو ویسا ہی کھلائے جیسا وہ خود کھاتا ہے اور اسی سے اس کو پہنائے جس سے خود لباس پہنتا ہے اور اس کو وہ کام کرنے کا نہ کہے جسے کرنے کی وہ طاقت نہیں رکھتا اور اگر ایسا کام کرنے کا کہہ دے تو خود بھی اس کا ہاتھ بٹائے۔”

ابن ماجہ کی ایک حدیث پاک کامفہوم ہے کہ
”مزدور کو اس کی اجرت ، اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کرو۔”

مزدور ہم سے چاہتا ہی کیا ہے۔ صرف اپنی محنت کا مناسب اور بروقت معاوضہ، مزدوری کے اوقات کار کا تعین اور استطاعت کے مطابق کام اور برابری کا سلوک ۔دیگر بہت سے قوانین کی طرح پاکستان میں لیبر لاز بھی موجود ہیں جن میں مزدور کے حقوق کا خیال پورا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ لیکن ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں قوانین تو بنا دئیے جاتے ہیں مگر ان پر صحیح معانوں میں عملدرآمد کا خواب آج تک شرمندئہ تعبیر نہیں ہو سکا۔سرکاری اداروں میں نجی سیکٹر کی نسبت بہتر ماحول مہیا کیا گیا ہے۔ لیکن نجی شعبہ جات سے منسلک ورکرز کو بھی ان کے حقوق بہم پہنچانا بھی تو حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔کہتے ہیں کہ حق کے لئے دی گئی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ آج پاکستان میں بھی مزدور اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا رہا ہے۔انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب مزدور، مجبور نہیں رہے گا۔۔۔۔

Tajammal Mahmood Janjua

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
PTI
Previous Post تحریک انصاف اٹلی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلہ میں پارٹی کارکنوں نے پیڈ ممبر شپ لینا شروع
Next Post خلیجی ممالک میں مزدوروں کا استحصال
Labor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.