yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

Yes 1 Webmaster August 25, 2015 1 min read
Nawaz Sharif And Farooq Sattar
Share this:
Nawaz Sharif And Farooq Sattar
Nawaz Sharif And Farooq Sattar

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے متحدہ کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کے 6 رکنی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ کراچی آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس پر وزیراعظم نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ کراچی میں جاری آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، ایم کیوایم گلہ کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیوایم کو ہی ہوگا،ملک میں فرقہ وارانہ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں انہیں پنپنے نہیں دیں گے، اسی جذبے کے ساتھ فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا اوراس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس کی تعریف ناصرف کراچی والے بلکہ ملک بھر کے عوام کررہےہیں، دہشت گردوں کے خلاف شہرقائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا جس کے بہتر نتائج نکلیں گے، کراچی آپریشن سے حالات نارمل ہورہے ہیں، کراچی جلد پرامن شہربن جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پورے عزم کے ساتھ ایکشن لیا جس کی مثال نہیں ملتی، قوم کے اتفاق رائے، سیاسی جماعتوں کی رضا مندی سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا جب کہ ہم نے دہشت گردوں کے رد عمل کے خدشات کی پرواہ نہیں کی اور جمہوری حکومت نے اتفاق رائے سے ملٹری کورٹس بنائیں جس کی اعلیٰ عدالت نے توثیق کی۔

وزیراعظم نوازشریف نے کراچی آپریشن پر ایم کیوایم کے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے اعتراضات سننے کے لیے کمیٹی قائم کردی جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے تاہم ایم کیوایم قومی مفاد میں پارلیمان کا حصہ رہے اور وسیع تر مفاد میں پارلیمنٹ میں اپنا کردار اد اکرے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Raheel Sharif
Previous Post آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے
Next Post پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، امریکا
John Kirby

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.