counter easy hit

پاک بھارت وزرائے اعظم کی آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ملاقات کا امکان

Nawaz and Modi

Nawaz and Modi

اسلام آباد (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت وزرائے اعظم آئندہ ماہ انڈونیشیا کے شہر بندونگ میں بندونگ کانفرنس کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت سے ملاقات کی درخواست نہیں کی تاہم دونوں رہنماؤں کی کانفرنس کے موقع پرملاقات ہوگی، 1955میں اسی کانفرنس میں پاک چین وزرائے اعظم کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی جس کی درخواست پاکستان نے کی تھی۔

رواں سال اپریل میں وزیراعظم نوازشریف اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ممکنہ ملاقات بندونگ کانفرنس کے موقع پر ہوگی۔ سردجنگ کے زمانے میں ہونے والی اس کانفرنس کے ذریعے غیروابستہ ممالک کی تنظیم کی داغ بیل ڈالی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس مرتبہ بھی وزیراعظم نوازشریف اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔