counter easy hit

بلائنڈ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے بھارت کو 19رنز سےہرادیا

Pakistan, India 19 runs

Pakistan, India 19 runs

کوچی……پہلے بلائنڈ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بھارت کو 19رنز سے شکست دے دی، سانحہ چارسدہ کے افسوس ناک واقعہ پر پاکستان ٹیم نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا۔
بھارت کے شہر کوچی میں جاری ایونٹ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،پاکستان نے9 وکٹوں پر 191رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم 6وکٹوں پر 172رنز ہی بناسکی، میچ میں پاکستان ٹیم نےسانحہ چارسدہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دُعائے مغفرت کی اور کالی پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا، کامیابی کے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قومی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔