counter easy hit

پاکستان کے لوگ سیاح دوست ، سنٹرل ایشیائی ممالک سیاحت کے فروغ میں پاکستان کی مدد کریں:منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان

PAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICES

راولپنڈی ( اصغر علی مبارک سے ) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے کہا ھے کہ پاکستان میں سیاحت کے ان گنت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے لوگ سیاح دوست ہیں اور ہماری عوام وسطی ایشیا کے ممالک سے برادرانہ محبت رکھتے ہیں۔ مغربی میڈیا میں پاکستان سے متعلق کچھ منفی تاثر پیش کیا گیا ہے لیکن صورتحال یکسر مختلف ہے۔ پاکستان سیاحوں کیلئے مکمل پُر امن ملک ہے ۔ ہم نے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں تاکہ آئیں اور صورتحال کو خود دیکھیں اور ہماری میزبانی سے لطف اندوز ہوں۔ خنجراب تا کراچی پاکستان میں سیاحت کے مواقعوں کی کمی نہیں اور ہر قسم کی سیاحتی دلچسپیاں موجود ہیں چاہے وہ برفپوش پہاڑ ہوں، بل کھاتی ندیاں، قدرتی وادیاں، سمندرو صحرا ، بس نام لینے کی ضرورت ہے اور وہ سیاحتی مقام پاکستان میں موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور نےحکومت پاکستان کی دعوت آئے ہوئے پر سنٹرل ایشیا کے ممالک کے وفود کے اعزاز میں راولپنڈی ظہرانہ کی تقریب سے خطاب میں کیا دیا ۔ سنٹرل ایشیا کے ممالک کرغزستان، قازقستان، ترکمانستا ن، تاجکستان اور ازبکستان سے 30رکنی وفود نیشنل سیکوریٹی ڈویژن ، وزیراعظم سیکریٹریٹ کی دعوت پر 19سے 24مارچ کے دوران پاکستان کا دورہ کیا ۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور نے وفد کو فلشمینز ہوٹل میں آمد پر خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر ہوٹل کو رنگا رنگ بینرز، غباروں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پرثقافتی ڈانس اور لوک موسیقی کے پروگرامز بھی پیش کیے گئے۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور نے تقرمزید ہوئے کہا کہ سنٹرل ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان سے دیرینہ و مسلم برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور اس وفد کے دورے سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

PAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICES
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمدو رفت میں اضافے کیلئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت فراہم کی گئی ہے جسے مزید ملکوں کیلئے بھی متعارف کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تفصیلات وسط ایشیا کے ممالک کے نمایاں سرمایہ کاروں کو بھیجی جائے گی۔ سیاحتی شعبے میں تعاون میں تیزی لانے کیلئے قومی سیاحتی اداروں پرائیوٹ سیکٹر اداروں میں ہم آہنگی بڑھانی ہوگی۔سنٹرل ایشین ممالک پاکستانی نوجوانوں کیلئے سیاحتی شعبے میں سپانسرڈ ٹریننگ پروگرامز کا اجرا کریں اور مغربی میڈیا کے پاکستان سے متعلق منفی پروپیگنڈہ ختم کرنے میں ہماری مدد کریں۔

PAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICES
ازبکستان کے وفد کی قیادت سابق وائس پرائم منسٹر اکراموف ادھم الھامووچ کر رہے ہیں جبکہ کرغزستان وفد نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر بدلیٹوو نورعادل ایسنبیکووچ کی قیادت میں پاکستان آیا ہے۔ قازقستان وفد کی نمائندگی ڈپٹی منسٹر جارجی دیوبسٹیو کر رہے ہیں ۔ ترکمانستا ن وفد کے سربراہ ڈپٹی منسٹر مردن بیرم دردیوف جبکہ تاجکستان وفد کی قیادت ڈاکٹر خوداباردی خولقنذر ، کر رہے ہیں۔کرغزستان وفد نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے سٹریٹیجک سٹڈیز کے وفد کے سربراہ بدلیٹوو نورعادل ایسنبیکووچ نے کہا کہ پاکستان آمد پر پاکستانی عوام کی گرمجوشی قابل فخر ہے اور ہمیشہ یاد رہے گی۔ کرغزستان اور پاکستان کے مابین سیاحوں کی آمدورفت میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ قازقستان وفد کے سربراہ ڈپٹی منسٹر جارجی دیوبسٹیو نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین فلائٹس کا اجرا کیا جائے گا اور سیاحتی اداروں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ تاجکستان وفد کے سربراہ ڈاکٹر خوداباردی خولقنذرنے کہا کہ سیاحتی شعبے میں سپانسرڈ ٹریننگ پروگرامز شروع کیے جائیں گے اور تمام سنٹرل ایشیائی ممالک کے باہمی تعاون سے روڈ لنک اور فلائٹس کی آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔

PAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICESPAKISTAN, HAS, UNCOUNTABLE, VISIT-ABLE, PLACES, SAYS, MANAGING DIRECTOR, PAKISTAN, TOURISM, SERVICES