counter easy hit

’ریاست دہشت گردوں کی کھوج لگا رہی ہے‘

وزیراعظم نے جامعہ نعیمیہ میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کیا —فوٹو: ڈان نیوز
وزیراعظم نے جامعہ نعیمیہ میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کیا —فوٹو: ڈان نیوز

لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردوں کی کھوج لگا رہی ہے، مگر علماء اکرام کے کردار کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔جامعہ نعیمیہ میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بنیادیں انتہا پسندی میں ہیں، مگر اللہ نے حکومت کی مدد کی اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی۔تاہم وزیراعظم نواز شریف نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب بھی دہشت گردی کے تھوڑے بہت واقعات رونما ہو رہے ہیں اور معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو دہشت گردوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، مگر حکومت ان کی کھوج لگا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کرنے کے لیے دینی دلائل استعمال کیے جاتے ہیں، جنہیں ہمیں مسترد کرنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف حتمی اور یقینی کامیابی کے لیے علماء کرام کا ساتھ ضروری ہے، اس سلسلے میں عالم دین ریاست اور حکومت کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی آ چکی، دہشت گردی ختم ہوچکی: وزیر اعظم

وزیراعظم نے بتایا کہ انتہاپسندی اور جہاد 2 الگ چیزیں ہیں، مگر انتہاپسندوں نے جہاد کے نظریئے اور بیان کو مسخ کرکے دہشت گردی میں بدل دیا، پھر مسلمانوں کی تفریق کرنے کے بعد جہاد کے نام پر قتل کو جائز قرار دیا گیا، آج اس نظریے اور اس بیان کو غلط ثابت کرنے اور اسے مسترد کرنے کی اشد ضرورت ہے اور یہ کام عالم دین ہی کر سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ 2013 میں جب عوام نے انہیں حکومت کرنے کا اختیار دیا تب ان کے سامنے سب سے اہم بات ریاست کی جانب سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا تھی، کیوں کہ یہ اس وقت کی اولین ضرورت تھی، جسے حکومت نے عوام کی مدد سے پورا کیا۔نواز شریف کے مطابق حکومت نے سیاسی قیادت کو اکٹھا کیا، فوج کے جوانوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنے سر ہتھیلیوں پر رکھے، پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کمر کس لی، سلامتی کے ادارے یکسو ہوئے جب کہ سب سے بڑھ کر عوام نے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے، حکومت عوام اور عالم دین کےتعاون سے ان شکست خوردہ اور مایوس عناصر کو شکست دے گی جو قومی وحدت کے خلاف ہیں۔

پنجاب پولیس کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح

بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب پولیس کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر رہنما ان کے ساتھ تھے۔افتتاح سے قبل پولیس کے دستوں نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں امن کا قیام شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انصاف کے راستے کا آغاز پولیس اسٹیشن سے ہوتا ہے اور حکومت ایسی پولیس بنانا چاہتی ہے جو عوام کی فلاح کے لیے کام کرسکے، آن لائن فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروانے والا شخص براہ راست ریاست سے رابطے میں آئے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے کسی بھی انسان کی سوچ نہیں بدلی جاسکتی، تاہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے محفوظ اور مربوط نظام بنایا جاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website