counter easy hit

پاکستان کو جنرل راحیل شریف کی ضرورت

Terrorism

Terrorism

تحریر :شہزادعمران رانا ایڈووکیٹ
ہمارا پیا را ملک اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان میں دہشت گردی سرفہرست ہے ایک وقت تھا جب ہم کسی بھی جگہ جانے سے پہلے ڈرتے تھے بے شک موت اور زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے مگراس دہشت گردی پر قابو پانا آسان کام نہ تھا

جو پورے ملک میں آگ کی طرح پھیلی ہوئی تھی اس کام کو صرف اور صرف شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جنرل راحیل شریف نے ممکن بنایا ہے اور یہ بات بھی درست ہے کہ اس وقت تک دہشت گردی پرمکمل قابو نہ پایا جاسکا ہے

General-Raheel-Sharif

General-Raheel-Sharif

اسی دوران جنرل راحیل شریف کی مدت ِ ملازمت میں توسیع نہ لینے کی بات پر ہمارے سیاستدانوں کا خیر مقدم سب کی سمجھ میں آتا ہے جن کو صرف اور صرف اپناذاتی مفاد عزیز ہے۔ اس وقت کراچی آپریشن اورضربِ عضب جاری ہے کیا اِن آپریشنز کے دوران جنرل راحیل شریف کاجانا ٹھیک ہوگا؟

اس سلسلے میں ہمارے سیاستدانوں کواپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میںبیان دینے چاہئے کیونکہ اِن میں سے کسی نے بھی جنگی محاذ پر جاکرنہیں لڑ نااور اس سلسلہ میں عوامی رائے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جن سے ووٹ لئے جاتے ہیں اُن سے بھی تو پوچھنا بنتاہے ۔

Shahzad-Imran-Rana

Shahzad-Imran-Rana

تحریر :شہزادعمران راناایڈووکیٹ