counter easy hit

ہمارا عوام سے سیاست کا رشتہ نہیں بلکہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے،چوہدری محمد عباس

 Mohammad Abbas

Mohammad Abbas

کھاریاں (جاوید وڑائچ سے)چوہدری محمد عباس بانیاں سابقہ امید وار برائے چیئرمین (ن) یو سی پنجن کسانہ آف دھڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا عوام سے سیاست کا رشتہ نہیں بلکہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ہمیں عوام سے صرف ووٹ لینے کی حد تک نہیں بلکہ ہما رے دروزے اپنے علاقے کی اعوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور ہم انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے علاقہ کی تعمیر اور ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے اور یونین کونسل پنجن کسانہ ہمارا گھر ہے اس کا سب سے بڑا مسلہ سوئی گیس کا ہے اس کے حل کے لیے بھر پور کو شش کریں گے