counter easy hit

پاکستان پریس کلب فرانس کی خوبصورت اور جامع پروگرام پیش کرنے کی روایت برقرار

Press Club France

Press Club France

فرانس (آصفہ ہاشمیً) بات کھیل کے میدان کی ہو یا کسی بھی پروگرام کی کامیابی پروگرام کے ہیڈ یا صدر کی بہترین راہنمائی کاوشوں سے ہی خوش اسلوبی تک پایہ تکمیل تک پہنچتی ہے کچھ عرصہ سے ایک خلش محسوس ہورہی تھی کہ آئے دن ہم لوگ مختلف پروگرام ارینج کرتے رہتے ہیں لیکن یوں لگ رہا تھا جیسے کچھ کمی سی ہے کچھ نامکمل اور بے مقصد سا لگ رہا تھا پچھلی بار جب میں نے پہلی بار قائداعظم ڈے پر ایوارڈ شو کیا اس میں بلاشبہ ،میری ناتجربہ کاریکیوجہ سے مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن بات یہ ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے ہی سبق سیکھتے ہیں۔

اسی لیے میں نے پریس کلب کے صدر صاحبزادہ عتیق سے رابطہ کیا اور ایک ایسا پروگرام آرگنائیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا کہ جو عام ڈگر سے ہٹ کر ہو ہم نے اس پروگرام کی تیاری کے لیئے ادبی فورم فرانس کے نائب صدر عاکف غنی تحریک انصاف فرانس کے کو آرڈہنیٹر گلزار احمد لنگڑیال ، پاکستان پریس کلب کے جنرل سیکرٹری میاں امجد اور وقت نیوز کے کیمرہ مین علی اشفاق سے رابطہ کیا گیا اور اپنے ان ساتھیوں کے ماہرانہ مشوروں سے ایک کمیٹی کا قیام میاں امجد کی سربراہی میں عمل میں لایا گیا جس نے انتہائی غیر جانبداری سے پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کو سلیکٹ کیا تمام نامذدگیوں کے عمل کو خفیہ رکھا گیا۔

اور اس طرح ۲ اپریل دو ہزار سولہ بروز ہفتہ پاکستان پریس کلب فرانس کےپلیٹ فارم سے ایک یادگار خوبصورت پروگرام کی تخلیق آخری مراحل میں تھی ایک خوابوں کی منزل سامنے تھی پاکستان پریس کلب کے روح رواں صدر صاحبزادہ عتیق الرحمٰن کی انتھک محنت اور لگن سے اہک زبردست پروگرام شروع ہو چکا تھا نئی نسل کے پاکستانی نژاد فرنچ بچےجنکو عام طور پر میڈیا اور پاکستانی کمیونٹی میں اتنی شناسائی نہیں تھی لیکن آج جگ مگ کرتے ستاروں کی طرح چمکتے ہوئے زمین پر موجود تھے ایک عزم اور ایک یقین کے ساتھ پروگرام کی ایک اور زبردست بات فرانس میں باکستانی کمیونٹی کی تقریباًہر شعبے سے منسلک بڑی بڑی شخصیات جن میں سیاسی و سماجی ممتاز صحافی کلمکار خواتین و حضرات جن کو باقاعدہ بزریعہ کارڈ بھیج کر بہت عزت اور تکریم کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا ایک جگہ یکجا تھے اور اس طرح تمام سیاسی اور سماجی اداروں اور پارٹیز کے مرکزی عہدیداروں اور صحافیوں کی نمائندگی موجود تھی۔

جن کے ناموں کی تفصیلات کچھ اسطرح سے ہیں ، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے چیرمین محمد یوسف خان ،پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینٹر گلزار احمد لنگڑیل ،پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنما اصغر برہان، راجہ محمد عجب، محمد افضال ،ڈھل پی پی پی کے کامران گھمن ، پی پی پی فرانس کے ممتاز رہنما اصغر صغیر ، چوھدری نوید پکھوال،پاکستان عوامی تحریک کے حاجی محمد اسلم ، پاکستان مسلم لیگ “ق” کے صدر منیر احمد وارڑائچ ،پاکستان مسلم لیگ “ق” کے ممتاز رہنما سجاد ڈوگہ، چوھدری صفدر برنالی ، حلقہ احباب فرانس کے صدر ملک وقار، سرکل کے ٹو کے صدر ذاکر صدیق ، مسلم ہینڈ فرانس کے صدر مبشر ملک ممتاز خاتون جرنلسٹ ناصرہ خان معروف رائیٹر ممتاز ملک ادارہ منحاج القرآن اور پیٹ خواتین ونگ کی نایئب صدر طاہرہ سحر فیشن ڈیزائنر نیناں خان صحافی شبانہ چوہدری تحرہک انصاف فرانس کی سینئر ممبران سمیعہ بابری صائمہ بابری اور کواآرڈینیٹر کشمیر شہلا رضوی نے خصوصی شرکت کی۔

اس پروگرام میں پاکستان پریس کلب کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے اور پروگرام میں میزبانی کے فرائیض انجام دینے کے لیئے فضل مغل ، عاطف خان مجاہد، حاجی ابرار لہڑی کے تہہ دل سے مشکور ہیںاس پروگرام میں پاکستان پریس کلب کے ساتھ خصوصی تعاون کرنے اور پروگرام میں میزبانی کے فرائیض انجام دینے کے لیئے فضل مغل ، عاطف خان مجاہد، حاجی ابرار لہڑی کے تہہ دل سے مشکور ہیں Fazal Mughal Atif Khan Mujahid Haji Abrar Awan پاکستان پریس کلب فرانس کے پروگرام یومِ پاکستان کے لیئے بہترین کوریج کرنے کے لیے خاتون صحافی ناصرہ خان ،اسامہ طاہر،علی اشفاق،رضوان جٹ، شیر فیصل کے تہہ دل سے مشکور ہیں Nasrah Khan Ali Ashfaq Sher Faisal Usaam Tahir Ladla Jutt پروگرام کی صدارت فرانس میں تعینات ہر دلعزیز سفیر پاکستان محترم غالب اقبال صاحب نے کی۔

جنہوں نے ہمیشہ کی طرح محفل میں موجود ہر شخص اور ہر بات پر اپنی توجہ مرکوز رکھی . تقریب کی نظامت میاں امجد صاحب نے اپنے مخصوص انداز سے انجام دی ، تقریب کا آغازقاری طاہر عباس گورائیہ کی ایمان افروز تلاوت سے ہوا ،دعائیی حمد باری تعالیٰ محترمہ شاہدہ امجد نے پر سو آواز میں پیش کی ، اور نعت رسول مقبول (ص) کا نذرانہ عقیدت میاں ساجد گورسی نے پیش کیا، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان پریس کلب پیرس فرانس اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے ،پاکستان پریس کلب پیرس فرانس شعبہ خواتین کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے اور پروگرام میں شریک خواتین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

، اور ہومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیےمتحد ہوکر ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کنے پر زور دیا نیز دوران خطاب سفیرِ پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے جنرل سیکریٹری میاں امجد نے بہت خوبصورتی اور مہارت سے اسٹیج سیکرٹی کے فرائیض سر انجام دئیے انہوں نے پاکستان کی فرنچ بیٹی واصفہ اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حاضرینِ محفل کو بتایا کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس سے تین سو کلومیٹر دور شاتلرو شہر میں پاکستانی بچی آصفہ اسلم نے جرأت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے خاندان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ آگ میں گھری بلڈنگ سےاپنی فیملی سمیت درجنوں پڑوسیوں کو باہر نکالنے میں مدد کی۔

آصفہ اسلم نے نہ صرف اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو جلتی بلڈنگ سے باہر نکالا بلکہ بلڈنگ میں رہائشی دوسری فیمیلیز کو بروقت آگ سے خبردار کیا اور ریسکیو کے محکموں کو بروقت اطلاع کی۔ جسکی وجہ سے بلڈنگ کے درجنوں مکین کسی بڑے نقصان سے دوچار ہونے سے بچ گئے۔ واصفہ اسلم کو اس بہادری پر اس علاقے کے پولیس ڈیپارٹمنٹ ، امدادی اداروں اور میونسپل کمیٹی نے اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دیئے اور اس پاکستانی بچی کی بہادری کو سراہا۔ اخبارات نے صفحہ اول پر واصفہ کی تصاویر کے ساتھ اسکی جرأت کی کہانی لکھی اور پاکستانی بچی کو شاتلرو شہر کیلئے اثاثہ قرار دیا۔

اس موقع پر پاکستانی نژاد فرنچ بیٹی تبسم سلیم جو کہ فرانس کی وزارت دفاع میں آفیسر ہیں انکو اپنے ادارے میں پاکستانی پروگرام کرنے پر انعام دیا گیا جکہ دہگر پاکستانی نژاد فرنچ بچوں اور بچیوں کو جنھوں نے فرانس تعلیم کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جن میں ڈاکٹر رضوانہ جمیل ، ممتاز صحافی علی اشفاق ، ممتاز شاعر اور کالم نگارعاکف غنی ، کے ٹو سرکل کے ذاکر صدیق ان کو سفیر پاکستان محترم جناب غالب اقبال نے پاکستان پریس کلب پیرس کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔

شیلڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر ، انجینیرز، کراٹے کے گولڈ میڈلسٹ تھے ،اس موقع پر سفیر پاکستان محترم غالب اقبال کو فرانس میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ،سفارت خانہ پاکستان کے پریس منسٹر طاہر خشنود کو بھی ان کی خدمات پرکمیونٹی شیلڈ پیش کی گئی۔ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی طرف سے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کی خاص بات سفیر پاکستان غالب اقبال کی فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات ، پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مسائل کے حل ، پاکستان اور فرانس میں تجارتی تعلقات میں اضافہ ، پاکستان اور فرانس کے دفاعی تعلقات میں اضافہ۔

فرانسیسی پارلیمنٹ اور فرانسیسی سینٹ میں پاکستان کے دوستوں میں اضافہ انکی ان سفارتی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ جماعتوں کے ہمراہ انکو ایک شیلڈ پیش کی گئی۔ شیلڈ پیش کرنے والوں میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، جنرل سیکریٹری میاں محمد امجد ، صدر خواتین ونگ محترمی آصفہ ہاشمی ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ ، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے چیرمین محمد یوسف خان ،پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینٹر گلزار احمد لنگڑیل ، ادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر اعظم چوہدری ، بیرسٹر اقبال کھوکھر ایڈووکیٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنما اصغر برہان ، پاک فرانس والی بال ایسوسی ایشن فرانس کے چوھدری نوید پکھوال،پاکستان عوامی تحریک کے حاجی محمد اسلم ، پاکستان مسلم لیگ “ق” کے صدر منیر احمد وارڑائچ ، پاکستان مسلم لیگ “ق” کے ممتاز رہنما سجاد ڈوگہ، چئرمین ہیومن رائٹس چوھدری صفدر برنالی ، حلقہ احباب فرانس کے صدر ملک وقار احمد۔ ، سرکل کے ٹو کے صدر ذاکر صدیق ، مسلم ہینڈ فرانس کے صدر ڈاکٹر مبشر ملک بھی شامل تھے۔

یہ شاندار اور یادگار پروگرام تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار لنگڑیال کے عملی تعاون اور کاوشوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ جس کیلئے پریس کلب کے تمام اراکین نے انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمان نے اس موقع پر کہا یہ اعزاز صرف پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی ہی حاصل ہے کے ہم نے نوجوان نسل کی کارکردگی کو بلا تفریق سراہا ہے صدر پریس کلب صاحبزادہ عتیق نے امید ظاہر کی کہ دوسرے ادارے بھی ہمارے کام کی تقلید کرتے ہوئے اس روایت کو اپنائیں گے اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے گاہے بگاہے ایسے پروگرام ترتیب دیں گے ،اس موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوے یومِ پاکستان، اور سفیر پاکستان محترم غالب اقبال کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جس پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

پاکستان کے حالات پر تمام مقررین نے اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی اور اسے بدلنے کے لیئے خود کو بدلنے پر زور دیا . جب تک ہم خود اپنے آپ کو تبدیل نہیں کریں گے اپنی عادات میں مثبت تبدیلیاں نہیں لائیںگے تب تک یہ سب باتیں محض باتیں ہی رہیں گی . پروگرام کے اختتام پر سفیرِ پاکستان نے اپنے مخصوص انداز سے تمام شرکا محفل سے گرمجوشی سے آ کر ملے انکی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیئے . امید ہے کہ پاکستان پریس کلب نے جس اچھی روایت کا آغاز کیا آئندہ بھی فرانس میں پاکستانی نوجوانوں اور افراد کی محنتوں کو اسی طرح سراہا جاتا رہیگا. اعزازات کی تقسیم کے سلسلے کو شفاف اور بلا کسی تفریق کے جاری رکھا جائیگا. یہ ایک بے حد خوبصورت یادگار پروگرام تھا۔

جس میں پاکستان پریس کلب کی ٹیم کا زبردست ہوم ورک اور ذہنی ہم آہنگی شامل رہی اس پروگرام میں آنیوالے اپنے تمام معزز مہمان بالخصوص خواتین کے اور تمام صحافیوں کے بے حد مشکور ہیں یقیناً آپ سب خواتین و حضرات کی بابرکت آمد سے ہمارے پروگرام کو چار چاند لگے اور آپ سب نے جو قیمتی وقت دیا اسکے لیئے ہم آپ سب کے بے حد مشکور ہیں