counter easy hit

منیلا :بیزیلان جزیرہ ، شدت پسندوں سے جھڑپیں ، 18 فوجی ہلاک

Manila: byzylan Island,

Manila: byzylan Island,

فوجی اہلکار شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے جا رہے تھے کہ گھات لگائے ہوئے افراد نے حملہ کر دیا ، پانچ شدت پسند بھی مارے گئے
منیلا (یس اُردو) فلپائن کی فوج کا کہنا ہے کہ بیزیلان جزیرے پر شدت پسندوں کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں 18 فوجی ہلاک ، پچاس زخمی ہو گئے ۔ فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی اہلکار جزیرے پر موجود شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران گھات لگائے شدت پسندوں نے حملہ کیا ۔ اس لڑائی میں پانچ شدت پسند بھی مارے گئے ہیں ۔ فلپائنی حکام کے مطابق ابو سیاف گروپ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ غیر ملکیوں کے اغوا کے بعد کیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی فوج نے ابو سیاف گروپ کے سربراہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کے سر کی قیمت امریکا نے پچاس لاکھ ڈالر رکھی ہے