counter easy hit

پاکستان فیسٹول فرانس فرانس کا پانچواں ایڈیشن وطن عزیز کی 75ویں سالگرہ کے طور پرمنایا جائیگا، فیسٹول فیملی ایونٹ ہے اس میں تمام افراد اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کرینگے ، یس اردو رپورٹ

پیرس(یس اردو نیوز رپورٹ) پاکستان فیسٹول فرانس کا پانچواں ایڈیشن وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ فیسٹول 2022 فیمیلیز بچے بچیوں کیلئے منفرد تفریح فراہم کریگا۔ پاکستان فیسٹول فرانس کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان فیسٹول فرانس میں پاکستانی ثقافت کے نمایاں پہلو اجاگر کرنے اور کمیونٹی کو ایک تعمیری تفریح مہیا کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ فیسٹول فرانس میں فیسٹول کمیٹی بہت منظم انداز میں ہر سال منعقد کرتی آرہی ہے اور اس حوالے سے پیرس کی سٹی گورنمنٹ اور فیسٹول کمیونٹی تمام انتظامات دیکھتی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ فیسٹول کے ٹکٹ کی آن لائن بکنگ کی وجہ سے ٹکٹس کی تعداد محدود رہ گئی ہے۔ اس مرتبہ تمام کمیونٹی کو آن لائن ٹکٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جوکہ ویب سائٹ
www.festivaldupakistan.com
کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ فیسٹول بروز اتوار 27 نومبر کو
Palace De Villiers 12 AV. Des Entrepreneures 95400 Villers-le-Bel
کے مقام پر منعقد ہوگا۔ کسی بھی قسم کی معلومات اور رابطے کیلئے ویب لنک کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website