counter easy hit

پاکستانی ڈرامے کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے بے حد متاثر کرتے ہیں، کاجل

Kajol

Kajol

کراچی (یس ڈیسک) پاکستانی ڈرامے جہاں دنیا بھر میں اپنا مقام بنا رہے ہیں اور لوگوں میں مقبولیت کی حدیں پار کر رہے ہیں وہیں بھارتی اداکار بھی پاکستانی ڈراموں کے سحر میں مبتلا نظر آرہے ہیں۔

بھارت کی نامور اداکارہ کاجل نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ اپنی کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے انھیں بے حد متاثر کرتے ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ بھارتی ٹی وی پروڈیوسرزکو ان سے سیکھنا چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی ساس بھی پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں۔اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی کہانی بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں بہت مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے جب کہ زبان اور الفاظ کا چناو بھی زبردست ہوتا ہے۔

پاکستانی ڈرامے اپنی انفرادیت و اختصاریت کی وجہ سے ناظرین کو کہانی سے جوڑے رکھتے ہیں۔بھارتی اداکار اوم پوری، امیتابھ بچن نے بھی پاکستانی ڈراموں کو عمدہ قرار دیا۔