counter easy hit

بھارتی گلوکار میکا سنگھ آئندہ ماہ لاہور میں پرفارم کرینگے

Mika Singh

Mika Singh

لاہور (یس ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار میکا سنگھ کے آئندہ ماہ لاہور میں ہونے والے میوزک کنسرٹ کی ٹکٹ کی قیمت آسمان کو چھونے لگیں۔

5 ہزار سے 15ہزار تک فی ٹکٹ قیمت ہونے کے باوجود لاہور ہی نہیں بلکہ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے بھی میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے آرگنائزرز سے رابطے کرنے لگے۔
معلوم ہوا ہے کہ آرگنائزرز نے میکا سنگھ کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہونے والوں کو مختلف کیٹگریوں میں ٹکٹ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان میں جنرل کیٹگری اسٹینڈنگ چارہزار، چھ ہزار کپل، دس ہزاروی آئی پی اور16ہزار روپے کپل فی ٹکٹ دی جا رہی ہے جب کہ مخصوص کالج اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو تین ہزارمیں فی ٹکٹ دی جارہی ہے۔

مذکورہ شو پہلے دسمبر میں ہونا تھا مگر حالات مناسب نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کی گئی۔