لاہور: پاکستان ون ڈے کپ میں فیڈرل ایریاز نے خیبرپختونخوا کو 114 رنز سے ہرا دیا جب کہ کامران اکمل نے فتح گر سنچری جڑ دی۔

قبل ازیں فیڈرل ایریاز کے اوپنر اویس ضیا (5) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کامران اکمل نے عابد علی (52) کے ساتھ 152 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر کی اننگز کا 105 پر اختتام ہوا، حسین طلعت (31) کے بعد صہیب مقصود (44) نے رنز کی رفتار برقرار رکھی، آغا سلمان نے 36 اور سعد نسیم نے ناقابل شکست 78 بنائے۔ ٹیم نے 6 وکٹ پر 373 رنز جوڑے، صدف حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔








