counter easy hit

پاکستان کی آزربائیجان پر آرمینیا کی فوج کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(یس اردو نیوز) آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان میں سول آبادی کو نشانہ بنانے پرپاکستان کی مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کیاگیا۔ دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 12 جولائی 2020 کو آذربائیجان کے ضلع توزو پر آرمینیائی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد آذری ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان اورپاکستانی عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ناگورنو-کاراباخ کا حل طلب تصادم دور رس نتائج کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اشتعال انگیز کارروائی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج کردہ ، ناگورنو-کاراباخ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانے اور مذاکراتی عمل کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانے اور اس سے جاری مذاکرات کے عمل کو روکنے کی کوشش کا مظہر ہے۔ پاکستان ناگورنو-کاراباخ تنازعہ پر اپنے اصولی موقف کی توثیق کرتا ہے اور جمہوریہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website