counter easy hit

پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں ، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاک چین تعلقات کے نئے باب کھلے ہیں ۔معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یو بورن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ موجودہ حکومت میں دونوں ملکوں کے تعلقات اپنی بلندیوں پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے معیشت اور تجارت کو فروغ ملے گا ،،۔چینی قونصل جنرل یو بورن کاکہنا تھا کہ چینی قیادت پاکستان کو موجودہ قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔