counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک سپین کے نومنتخب عہدیداران نے چوہدری اقبال کی قیادت میں حلف اٹھا لیا

Spain PAT Sworn

Spain PAT Sworn

بارسلونا (نوید احمد اندلسی) پاکستان عوامی تحریک سپین کے نومنتخب عہدیداران نے چوہدری اقبال کی قیادت میں حلف اٹھا لیا،حلف برداری کیلئے 14مارچ 2015ئ کو بارسلونا میں ایک بڑی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی،تقریب کے لیے بارسلونا شہر میں واقع کاسہ دیل مار کے خوبصورت ہال کا انتخاب کیا گیا،

نو منتخب عہدیداران میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر چوہدری محمد اقبال ،نائب صدر چوہدری طارق مہدی گجر، سیکریٹری جنرل راحیل اکرم ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ، ڈپٹی چیف آرگنائزر حاجی طاہر جاوید ،جائنٹ سیکریٹری عمران آفتاب، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حسن طاہر بیگہ، سیکریٹری اطلاعات محمد یوسف چوہدری، ڈپٹی سیکریٹری محمد بلال سرور، سیکریٹری کوارڈینیشن چوہدری محمد افضال گوندل ،ایگزیکٹو ممبر چوہدری شرافت علی ،سیکریٹری فنانس چوہدری محمد زمان ،سیکریٹری ممبر شپ قدیر حسین چوہدری اور سیکریٹری سوشل میڈیا رضوان کاظمی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ PAT کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کی صدارت کیلئے چوہدری محمد اقبال کو نامزد کرنے کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے انتہائی اہم فورم منہاج مصالحتی کونسل کی صدارت کا عہدہ خالی ہو گیا تھا جس کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد سینئر نائب صدر چوہدری امانت حسین مہر کو MQIسپین کے صدرمرزا محمد اکرم بیگ نے سینئر ممبران کی مشاورت کے بعد منہاج مصالحتی کونسل کا صدر نامزد کر دیا ہے جس کی باضابطہ منظوری منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں دی جائے گی۔