counter easy hit

پاکستان عوامی تحریک کے پروگرام کی کوریج کے لیے ندیم بٹ آج بارسلونا پہنچیں گے

Nadeem Butt

Nadeem Butt

سپین (نوید احمد اندلسی) یوم پاکستان کے سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک سپین کے تحت ہفتہ 14مارچ 2015ء کو CasadDelMarمیں ہونے والے پروگرام کی کوریج کے لیے ARYNewsکے نمائندہ برسلز ندیم بٹ آج خصوصی طور پر بارسلونا پہنچیں گے۔ وہ پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور چیف آرگنائزر امتیاز احمد آکیہ کی خصوصی دعوت پر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پاکستان عوامی تحریک سپین کی نو منتخب ایگزیکٹو کی خصوصی دعوت پر بارسلونا (سپین) آرہے ہیں، 14مارچ 2015ء بروز ہفتہ کی سہ پہر 4:30بجے کاسا دیل مار CasaDelMarمیں یوم پاکستان کے سلسلہ میں کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے اور خطاب کریں گے، اس موقع پر وہ نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گے۔

کانفرنس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بارسلونا سپین کی پاکستانی اور مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بارسلونا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں پیرس روانہ ہو جائیں گے۔