counter easy hit

معروف نوجوان سماجی کارکن عمیر ڈار اور فیصل اشفاق بھی 14مارچ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ نوید احمد

Umair Dar

Umair Dar

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی کی خصوصی دعوت پر بادالونا (سپین) کے رہائشی اور معروف سماجی کارکن عمیر ڈار اور بارسلونا اولڈ سٹی کی ٹاؤن ایجوکیشن کونسل کے نومنتخب پاکستانی ممبر فیصل اشفاق پاکستان عوامی تحریک کے یوم پاکستان کے سلسلہ میں میں ہفتہ 14مارچ 2015ء کو CasadDelMarمیں ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ PATسپین کے زیر اہتمام 14مارچ 2015ء بروز ہفتہ کی سہ پہر 4:30بجے کاسا دیل مار CasaDelMarمیں یوم پاکستان کے سلسلہ میں کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی پاکستان عوامی تحریک سپین کی نو منتخب ایگزیکٹو کی خصوصی دعوت پر بارسلونا (سپین) آرہے ہیں۔

پروگرام میں مہمان خصوصی طور پر شریک ہونگے اور اس موقع پر وہ نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیں گے۔ کانفرنس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ بارسلونا سپین کی پاکستانی اور مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ بارسلونا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اتوار کو پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایگزیکٹو ممبران کی تقریب حلف برداری کے سلسلہ میں پیرس روانہ ہو جائیں گے۔

Faisal Ashfaq

Faisal Ashfaq