counter easy hit

پیرس: پاکستان عوامی تحریک فرانس کی ” کرائی ” میں زیلی تنظیم کا قیام

پیرس ( اے کے راؤ ) پیرس کے شمال میں سینٹر پیرس سے 58 کلومیٹر کی مسافت پر کرائی CREIL واقع ہے۔ 35،000 آبادی کے اس شہر میں لاکورنئؤ اور سارسل کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے۔

جن کا تعلق سرگودھا اور اس کے مضافات سے ہے ، اکثریت کا زریعہ معاش اوپن مارکیٹ میں کھلے کپڑے کے کاروبار سے ہے۔ عوام کی پاکستان عوامی تحریک میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر یکم مارچ کو علاقے کی معروف شخصیت سید شبیر حسین شاہ کی زیرے سرپرستی اور پاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائیزر شیخ محبوب سلطان کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہو جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری نے کی۔

علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نقاتی ایجڈے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔اسی اجلاس میں PAT کی زیلی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔

جس کی روح سے ملک فتح شیر برہان صدر اور جنرل سیکریٹری شیخ خالد محمود ، عدنان افضل وڑئچ سینئیر نائب صدر ، ملک محمد اجمل برہان نائب صدر ،ملک محمد ظفرجوئیہ نائب صدر ، سید اظہر حسین شاہ نائب صدر ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک ہارون شاکر برہان ، جائینٹ سیکریٹری حسن شیراز شاہ ، چیف آرگنائیزر علیم فضل مہدی، ڈپٹی آرگنائیزر سید وقاص شاہ ، فنانس سکریٹری سید محمد عاصم شہزاد ، جائنٹ فنانس سید تہمور شاہ ، سیکریٹری انفارمیشن محبوب سلطان ، سیکریٹری کوارڈینیٹر مہر محمد اعجاز لک ، سیکریٹری ممر شپ سید جواد شاہ ، سیکریٹری اجتماعات محمد رمضان،سیکریٹری سوشل میڈیا سید محمد اقبال اور معاونین میں ملک محمد اعجاز برہان ، ملک ضیاءاللہ برہان ، نورالحق ،حاجی محمد رمضان ، ملک محمد فاروق برہان نامزد جبکہ سید شبیر حسین شاہ سرپرست ہونگے۔

Pakistan Awami Tehreek France

Pakistan Awami Tehreek France