yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے: شی چن پنگ

Yes 1 Webmaster April 21, 2015 1 min read
Xi Jinping
Share this:
Xi Jinping
Xi Jinping

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں استقبالیہ کے دوران کہا آج کا دن تاریخی ہے کسی غیر ملکی سربراہ کا موجودہ پارلیمنٹ سے پہلا خطاب ہے۔

چینی صدر پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے چوتھے رہنما ہیں اور کسی دوسرے ملک کے سربراہ کو یہ اعزاز حاصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا پاک چین دوستی حقیقی معنوں میں سمندر سے زیادہ گہری ہے۔ دونوں ملک خطے میں امن استحکام کی یکساں پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ پاکستان اور چین دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا پارلیمنٹ آنا اور معزز ارکان سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ رواں برس میں نے پہلا غیر ملکی دورہ پاکستان کا کیا ہے ۔ چینی عوام کا پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان آنا میرے لیے بھائے کے گھر آنے جیسا ہے۔ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ پاکستان ہمارا اچھا دوست ، اچھا بھائی اور اچھا ہمسایہ ہے۔

صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ دنیا میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔ مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب چین دنیا میں بالکل تنہا تھا اور پاکستان نے ہر مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان نئے چین کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔ 1930 میں علامہ اقبال نے کہا کہ چین ایک عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔ پاکستان نے مشکل وقت میں چین کے لیے فضائی راستہ کھولا۔ پاکستان چین کے ساتھ سفارتی روابط اختیار کرنے والا پہلا ملک تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے بڑے خطرات میں اپنی خودمختاری اور جغرافیائی حدود کا دفاع کیا۔ چینی عوام ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاک چین دوستی آہیندہ نسلوں کے لیے اثاثہ ہے۔

دونوں ملک ثقافت اور تاریخ کے مشترکہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ شی چن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان کے پاس ایشین ٹائیگر بننے کا موقع ہے اور پاکستان نے معاشی ترقی کی طرف پیش قدمی کی ہے۔ چینی صدر نے کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ چینی بحریہ نے عدن بحران میں متعدد پاکستانیوں کو باحفاظت نکالا۔ چینی عوام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ چینی صدر شی چِن پِنگ وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تھے۔ چینی صدر شی چن پنگ کی ایوان میں آمد پر ارکان پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل راشد محمود نے بھی شرکت کی۔

صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، چاروں صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور مسلح افواج کے سربراہان بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجود تھے۔ عمران خان سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Xi Jinping
Previous Post چینی صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
Next Post چین کی سلامتی کو پاکستان کی سلامتی تصور کرتے ہیں: وزیراعظم
Nawaz Sharif

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.