ابوظہبی: گرین شرٹس سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے پر عزم، آئی لینڈرز کے پاس سیریز میں واپسی کا آخری موقع ہے۔

دوسرے ایک روزہ مقابلے میں بیٹ کیری کرنے والے سری لنکن کپتان اپل تھرنگا اپنی ٹیم کو فتح دلوانے کے لئے پرعزم ہیں، مسلسل 6 میچز میں تین، تین کھلاڑی کو آؤٹ کرنے والے حسن علی نے فاسٹ باؤلر عمر گل کا ریکارڈ برابر کرنے کی ٹھان لی۔ گگلی ماسٹر شاداب خان ایک بار پھر آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے کے لئے بے چین ہیں، ابو ظہبی کی سلو اور لو وکٹ پر ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دے سکتی ہے۔








