counter easy hit

ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمن ٹیم نے سپرسکس میں جگہ بنالی

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر سپر سکس مرحلے میں جگہ بنا لی ۔

Pak, women, team, entered, in, super, sixکولمبو میں ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ویمنز چھائی رہیں ، پاکستانی بولرز کے سامنے کوئی بھی اسکاٹش پلیئر ٹک نہ پائی اور پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کپتان ثنا میر نے 14 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نشرا سندھو نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں پاکستان ویمن نے 92 رنز کا ہدف 28ویں اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جویریہ خان 35 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ،ناہید خان 20 اور نین عابدی 21 رنز بناکر نمایاں رہیں ۔پاکستان ویمن نے ایونٹ میں تیسری کامیابی کے ساتھ سپرسکس مرحلے میں جگہ بنالی۔بھارت،بنگلا دیش،جنوبی افریقا،سری لنکا اور آئرلینڈ بھی سپر سکس مرحلے میں پہنچ گئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website