yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاک بھارت آبی تنازع: پاکستان اور عالمی بینک کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

Web Editor May 24, 2018 1 min read
Pak India Water dispute: Pakistan and World Bank talks end without result
Share this:

واشنگٹن: عالمی بینک کے ساتھ پاکستانی وفد کے پاک-بھارت آبی تنازع سے متعلق ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔

Pak India Water dispute: Pakistan and World Bank talks end without resultعالمی بینک کا کہنا تھا کہ بینک کے سینئر حکام نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی اور ان کی درخواست پر 21 اور 22 مئی کو سندھ طاس معاہدے اور پاک-بھارت آبی تنازع کا پُر امن حل نکالنے کی کوشش کی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کے افتتاح کے ایک روز بعد 20 مئی کو اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی سربراہی میں پاکستان کا وفد عالمی بینک کے حکام سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچا تھا۔ پاکستان کی جانب سے اس خطرے کا اظہار کیا گیا تھا کہ اس ڈیم سے اس کا پانی کا حصہ کم ہوگا اور یہ نیلم اور جہلم دریاؤں کے ایکو سسٹم کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی بینک کے ساتھ مذاکرات 4 اہم نکات کے گرد گھومتے تھے، جن میں کشن گنگا دریا پر قائم ہونے والے ڈیم کی اونچائی، اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد، پاکستان کا تنازع کو حل کرنے کے لیے ثالثی عدالت کے قیام کا مطالبہ اور اس کے جواب میں بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ماہرین سے مدد لینے کا مطالبہ شامل تھے۔

اس مذاکراتی عمل کے بعد جاری ہونے والے بیان میں عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے بھارت کی جانب سے حالیہ تعمیر کیے گئے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے افتتاح پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کے احکامات کی تشریح پر کیے جانے والے اختلافات کو حل کرنے کے لیے مختلف طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم عالمی بینک کا کہنا تھا کہ اس مذاکرات کے اختتام پر کسی معاہدے کے نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے لیکن عالمی بینک دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے اپنا کام جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی بینک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک اہم ترین بین الاقوامی معاہدہ ہے جو پاکستان اور بھارت کو اپنے عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حال اور مستقبل میں پانی کے موثر انتظام کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ایک ضروری تعاون پر مبنی فریم روک فراہم کرتا ہے۔

عالمی بینک نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ پاک-بھارت آبی تنازع کو حل کرنے کے لیے صرف ایک ’ محدود اور باضابطہ‘ طریقہ کار فراہم کرتا ہے، تاہم بینک کو دنوں ممالک کے درمیان ثالثی اور معاہدے کے لیے مذاکرات کی نگرانی کرنے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان اور بھارت کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں منصفانہ اور شففافیت کے ساتھ پوری کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

یاد رہے کہ 5 اپریل کو بھارت کی جانب سے متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے کی تصدیق کے بعد پاکستان نے ورلڈ بینک سے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے 2 بڑے بھارتی منصوبوں پر اسلام آباد کے تحفظات کو سندھ طاس معاہدہ 1960 کی روشنی میں دور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ انڈس ریور سسٹم میں 6 بڑے دریا ہیں جن میں سے 3 مغربی دریا جہلم، چناب اور سندھ ہیں، جبکہ مشرقی حصے میں ستلج، راوی اور بیز ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں پر پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا ہے جبکہ مشرقی دریاؤں پر بھارت کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Lollywood classic heroes
Previous Post لولی وڈ کے کلاسیک ہیرو
Next Post پول پر اُلٹا لٹکتے ہوئے گیندوں سےجگلنگ کا مظاہرہ
On the pool demonstrating the overflowing balls of the ball

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.