counter easy hit

پاک بھارت کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، معلوم نہیں،چیئرمین پی سی بی

Pakistan-Sports-PcbChairman_12-11-2015_207016_l. [downloaded with 1stBrowser]

Pak-India series w PCB

لاہور……پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر انتظار فرمایئے کا کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، معلوم نہیں،ہم تو بھارت سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پھر بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا،ہماری کوشش تھی کہ پاکستان اوربھارت کےمیچ نہ ہونے کی قسم ٹوٹ جائے، دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریز کیلئےتاحال حکومت کی منظوری کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا سے سیریز کے بعد کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں، ٹیم کو 5جنوری کو آسٹریلیا جانا ہے، کھلاڑیوں کو آرام بھی چاہیے،ایسے میں بھارتی ٹیم کا 30دسمبر سے پہلے فری ہوناضرور ی ہے۔