counter easy hit

پکے دوست چین نے پاکستان کو دنیا کا جدید ترین میزائل سسٹم دے دیا

Pak Friend Friend China gave Pakistan the world's latest missile system

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر دیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریاں فراہم کی گئی ہیں، ہتھیار کو سرحد پر نصب کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحانہ اقدام کو روکنے کیلئے فضائی اور زمینی حدود کی حفاظت کیلئے نیا ائیر ڈیفنس سسٹم حاصل کر لیا ہے ۔نیا ائیرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ ہے جس میں کم رینج والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل، نگرانی کرنے والے ریڈار اور ڈرون شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سرحدوں پرزمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایل وائے 80 میزائل اور آئی بی آئی ایس150 ریڈار کے پانچ یونٹ نصب کیے گئے ہیں۔میزائلوں اور ریڈارکے علاوہ پاکستان نے چینی ساختہ رین بو سی ایچ4 اور رین بو سی ایچ5ڈرون بھی سرحد پر تعینات کیے ہیں تا کہ بھارت کے کسی بھی جہاز کی آمد کا پیشگی پتہ لگایا جا سکے، پاکستان اور چین کے درمیان ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریوں کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب چین نے معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی تمام 9 بیٹریاں فراہم کر دی ہیں۔ اس میزائل ڈیفنس سسٹم کو دنیا کے جدید ترین ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ اس جدید ترین ہتھیار کے حصول کے بعد اب بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اب تقریباً ناممکن ہو گئی ہے۔ چین نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر دیا، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل وائے 80 میزائل ڈیفنس سسٹم کی کل 9 بیٹریاں فراہم کی گئی ہیں، ہتھیار کو سرحد پر نصب کیا جائے گا۔ جس کے بعد دشمن کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website