counter easy hit

خواجہ سعد رفیق کی رہائی کی خبرآتے ہی ن لیگ میں جشن کا سماں

Khawaja Saad Rafiq released the news in the N League as soon as he was released

لاہور (ویب ڈیسک) خواجہ سعد رفیق کو جلد رہائی ملنے کا امکان، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 29 مئی کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوں اور تحریک انصاف کے علیم خان کے بعد خواجہ سعد رفیق کی بھی جلد رہائی کا امکان ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کے وکیل کوحتمی جوابی دلائل دینے کا حکم دے دیا ہے۔ پیر کے روز خواجہ برادران کے وکلا ء نے اپنے دلائل مکمل کرلیے جس کے بعد ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔عدالتی حکم پر خواجہ برادران کے وکلا ء نے حتمی دلائل دیئے اور واضح کیا کہ خواجہ برادران کیخلاف نیب الزامات میں کوئی وزن نہیں ہے اور امجد پرویز کا خواجہ برادران کا پیراگون سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وکیل کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق نے پیراگون ہاوسنگ سے چالیس پلاٹ لیے اور یہ پلاٹ کے بدلے پلاٹ لیے گئے ۔وکیل نے بتایا کہ وعدہ معاف گواہ کے بیان سے خواجہ برادران کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوتا خواجہ برادران کے وکیل اشتر اوصاف علی نے اعتراض کیا کہ نیب کو خواجہ برادران کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ عدالتی استفسار پر نیب کے وکیل خلیق الزمان چودھری نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہوگئی اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیاہے۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ جلد ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔جس کے بعد اب ن لیگ میں خوشیاں ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website