counter easy hit

’’ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے، ظلم پر خاموش رہنے والا ’بےزبان شیطان‘ ہے۔۔۔‘‘ قبلہ اول ،کشمیریوں اور فسلطینیوں کے تحفظ کا معاملہ، ترک صدر نے امریکہ میں اسلام مخالف قوتوں کو واضح پیغام دے دیا

واشنگٹن /لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب ارگان کا کہنا ہے کہ کشمیر کا درد ہمارے وجود کا درد ہے۔ ظلم کے مقابلے میں خاموش رہنے والا بےزبان شیطان ہے۔ اگر ہر کوئی خاموش ہو تو ہم پھر بھی بولیں گے۔ ترکی ظالم کے مقابلے میں ہر مظلوم کے ساتھہے، دنیا کی کوئی طاقت یا دھمکی ہمیں قبلہ اول القدس اور فلسطین کےحقوق کےتحفظ سے نہیں روک سکتی۔ یہ ایک ارب 70کروڑ مسلمانوں کی عزت و وقار کا مسئلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت یا دھمکی ہمیں قبلہ اول القدس اور فلسطین کےحقوق کےتحفظ سے نہیں روک سکتی۔ یہ ایک ارب 70کروڑ مسلمانوں کی عزت و وقار کا مسئلہ ہے۔ القدس ہمارے لیےریڈ لائن ہے۔ القدس کا تحفظ انسانیت،امن، انصاف اور آزادی کا تحفظ ہے،آج بھی ترکی اپنا تاریخی کردار ادا کر رہا ہے، اور ملکی شناخت دیکھے بنا وہ ظالم کے بجائے مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج ترکی دنیا میں سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک ہے۔ ہر مظلوم کے لیے ہمارے دل اور دروازے کھلے ہیں۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہرپلیٹ فارم پر کہا ہے کہ القدس ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔ ہم اس کا پوری قوت سے دفاع کریں گے کیونکہ القدس کا تحفظ انسانیت، امن، انصاف اور آزادی کا تحفظ ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی یہ واضح کر چکے ہیں کہ پوری دنیا میں اسلام ایک ہی ہے، اور وہ صرف حضرت محمد ﷺ کا اسلام ہے، میں اسلام کی باقی تمام اصطلاحوں کو مسترد کرتا ہوں، میں نے بہت سی اصطلاحیں سن رکھی ہیں لیکن حقیقی مسلمان وہی ہے جو حضرت محمد ﷺ کے اسلام کا پیروکار ہے اور وہی اسلام ہے جس نے اقلیتیوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا ۔

PAIN, OF, KASHMIR, IS, PAIN, OF, OUR, BODY, SAYS, TAYYAB ERDGON, TO, WEST, MEDIA, IN, MEETING, WITH, IMRAN KHAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website