counter easy hit

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، لیاقت قائم خانی کو کرتوتوں کی سزا دینے کی تیاریاں، حیران کُن فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ ملزم نے عدالت سے کہا زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی کسی ایک دستاویز پر بھی دستخط نہیں کیے، ایسا ثابت ہو جائے، تو بے شک پھانسی چڑھا دیں۔ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کو راہداری ریمانڈ مکمل ہونے پرنیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران لیاقت قائم خانی کے گھر سے خزانہ بھی ملا جس کی منی ٹریل معلوم کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نیب نے بتایا کہ باغ ابن قاسم کی سیٹلائٹ تصاویر بھی لی ہیں، 2005 میں باغ کا یہ ایریا جان بوجھ کر خالی چھوڑ دیا گیا تھا۔ ملزم لیاقت قائم خانی نے کہا زمین کی الاٹمنٹ پر دستخط نہیں کیے، کوئی ایک دستخط ثابت ہو جائے تو بےشک پھانسی چڑھا دیں۔شوگر کا مریض ہوں ، پرہیزی کھانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے لیاقت قائم خانی کی دو سگے بھائیوں سے ملاقات کرانے کی استدعا بھی منظور کر لی۔ بعد میں ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے پاس ملاقات کرنے گئے۔عثمان بزدار نے وزیراعظم سے کئی وزراء کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔عثمان بزدار نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ،اس کے علاوہ یاسمین راشد اور اسلم اقبال کو بھی اپنے عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔نواز شریف کے دور حکومتمیں یہ ہوتا تھا کہ وسطی پنجاب کے سارے لوگ ہونے چاہئیں۔نواز شریف کو سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگ پسند نہیں تھے۔عثمان بزدار کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ شام اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔عثمان بزدار کے کہنے پر عون چوہدری اور شہباز گل کو تو ہٹا دیا گیا لیکن اب وہ چوہدری سرور کو بھی ہٹانا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار کے پیچھے جہانگیر ترین اور چوہدری پرویز الٰہی کھڑے ہیں جو اپنا کھیل کھیل رہے ہیں۔

LIAQUAT QAIM KHANI, WHO, LOOTED, THE, PEOPLES, MONEY, ON,THE, POST, OF, DG PARKS, KARACHI, CONVICTED, BY, COURT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website