counter easy hit

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترک کمانڈر نے سلامی لی

PAF Academy Risalpur

PAF Academy Risalpur

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 135 ویں جی ڈی پائلٹ کورس سمیت چھ مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، کمانڈر ترک فضائیہ نے سلامی لی۔
رسالپور: (یس اُردو) پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ ترک کمانڈر جنرل عابدین اونل نے سلامی لی۔ شیر دل اسکوارڈن، جے ایف تھنڈر اور ترکی کے ٹی 37 طیاروں کا فلائی پاسٹ اور مظاہرہ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل عابدین اونل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات حکومتوں تک محدود نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اہداف حاصل کرنے میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس موقع پر کمانڈر ترک فضائیہ نے اردو زبان میں بھی اپنا جوہر خطابت دکھایا، ان کا کہنا تھا، پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو میرا سلام ۔پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، اور ہم اس مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک فضائیہ کی جانب سے مشاق طیاروں ٹی 37 کی فراہمی پر مشکور ہیں۔مہمان خصوصی ترک کمانڈر جنرل عابدین نے نئے افسران کو بیجز لگائے۔ انعامات تقسیم کئے۔ 135 ویں جی ڈی پائلٹ کورس کی اعزازی شمشیر پائلٹ آفیسر فیصل شہزاد نے حاصل کی۔