counter easy hit

کے پی اسمبلی: ارکان چوہوں کی بھرمار، اسپتالوں میں عملے کی کمی پر نالاں

KP Assembly members

KP Assembly members

خیبر پختونحوا اسمبلی میں چوہوں کی بھرمار اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی کمی کے ایشو نے پھر سے سر اٹھا لیا۔
پشاور: (یس اُردو) خیبر پختونحوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیر صحت کو آڑے ہاتھوں لیا اور صوبے میں مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔ وزیر صحت بعض ارکان کو مطمئن نہ کر سکے جبکہ کوہاٹ اسپتال سے متعلق سوال کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
اجلاس میں اقلیتی رکن اسمبلی عسکر پرویز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں چوہوں کی بھر مار کی جانب ایوان کی توجہ دلائی جس پر سینئر وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ چوہوں کی بھرمار ایک برا مسئلہ ہے اس کے لئے باقاعدہ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اور ضلع ناظم پشاور کو چوہوں کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اس کو مانیٹر بھی وہ خود کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی آرڈیننس پیش کیا جبکہ وزیر تعلیم عاطف خان نے خیبر پختونخوا یونیورسٹی ترمیمی آرڈیننس اور وزیر صحت شہرام خان نے ترمیمی میڈیکل انسٹی ٹیوشن اصلاحاتی آرڈیننس بھی پیش کر دیا۔ سپیکر نے اجلاس پیر کے روز تین بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا۔