counter easy hit

پیکنگ یونیورسٹی نے گوانگہوا اسکول آف مینجمنٹ کی زیر قیادت “بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ” کا افتتاح کردیا

بیجنگ: چین کے قومی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کی مدد میں پیکنگ یونیورسٹی نے جمعہ 20 اپریل 2018ء کو ایک تقریب میں اپنے نئے بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کردیا۔ انسٹیٹیوٹ کی قیادت یونیورسٹی کے سرفہرست گوانگہوا اسکول آف مینیجمنٹ کے پاس ہوگی۔
Packing University inaugurates Guantanamo School of Management-led "Belt and Road Institute"انسٹیٹیوٹ کے لیے وسیع تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں چینگ جیانبینگ، نائب چیئرمین قومی کمیٹی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس؛ چاؤ آئی، ڈائریکٹر دفتر امور عامہ اسٹیرنگ گروپ برائے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ؛ وانگ ڈنگہوا، ڈائریکٹر وزارت تعلیم کا محکمہ تعلیم اساتذہ؛ پیکنگ یونیورسٹی کے کلیدی منتظمین؛ اور دنیا بھر سے حکومتی نمائندگان اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
بی آر آئی کا اعلان 2013ء میں چین کی قدیم شاہراہ ریشم کے راستوں پر واقع ممالک کی اقتصادی ترقی کے ایک طریقے کے طور پر ہوا تھا، جس میں ایشیا، شمالی و مشرقی افریقہ اور یورپ کے ممالک شامل ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیکنک یونیورسٹی کے نائب صدر وانگ بو نے ادارے کی تخلیق کے تناظر میں چین کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی کردار کو تسلیم کیا۔ “چالیس سال قبل اصلاحات اور دنیا کے سامنے کھلنے کے بعد چین کی ترقی ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے۔ چین فی الحقیقت دنیا بھر سے منسلک ہو چکا ہے۔”
ادارہ بی آر آئی متعلقہ ممالک میں مستقبل کے رہنماؤں کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کرے گا، بی آر آئی منصوبوں کے حوالے سے تحقیق کرے گا اور عوامی سطح پر تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرے گا۔ ان اہداف کے حصول میں پی کے یو گوانگہوا کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ کاروباری ماہرین اور تعلیمی ذرائع کے درمیان بین الشعبہ جاتی تعاون شامل ہوگا جو پیکنگ یونیورسٹی کے دیگر عالمی معیار کے کلیہ جات کے ذریعے دستیاب ہوگا۔
طلبہ کے داخلے کے لیے آئندہ منصوبوں کا خاکہ بناتے ہوئے پی کے یو گوانگہوا ڈین لیو چیاؤ نے کہا کہ “2018ء میں ہم بی آر آئی کے ممالک سے مضبوط قائدانہ مہارت اور عالمی وژن رکھنے والے پرعزم اور ذہین افراد کے داخلے کا آغاز کریں گے۔” آنے والے طلبہ ابتدائی طور پر پی کے یو گوانگہوا کے انڈرگریجویٹ منصوبے، بین الاقوامی ایم بی اے اور ای ایم بی اے پروگراموں اور بغیر ڈگری کے عالمی ایگزیکٹو تعلیمی پروگراموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اضافی پروگرام آئندہ سالوں میں شامل کیے جائیں گے۔
پی کے یو گوانگہوا انسٹیٹیوٹ کے ہدف کی حمایت کے لیے شراکت داروں کی تلاش شروع کرچکا ہے۔ شراکت داروں کی فراہم کردہ مالیاتی مدد انسٹیٹیوٹ کو نصاب ترتیب دینے اور اپنے پروگراموں میں قبول کیے گئے طلبہ کے لیے مکمل اسکالرشپس کی فراہمی کی اجازت دیں گے۔