counter easy hit

PMLNلیبرونگ اوورسیز کویت کے بینر تلے 23 مارچ قرارداد پاکستان کی ایک شاندار تقریب

Kuwait Youm e Pakistan Party

Kuwait Youm e Pakistan Party

کویت سٹی(نمائندہ خصوصی) PMLN لیبرونگ اوورسیز کویت کے بینر تلے 23مارچ قراردادِپاکستان کی ایک شاندار تقریب لیبر ھاؤس جلیب الشیوخ کویت میں منعقد ہوئی جس کی صدارت تنظیم کے صدر محمد زبیر شرفی نے کی ،اس تقریب میں قراردادِ پاکستان کی خوشی میں کیک کاٹا گیا جو اسپیشل تیارکیا گیاتھا ،یہ تقریب کچھ اس لحاظ سے بھی منفرد تھی اس میں مہمانِ خصوصی ایک نہیں بلکہ مہمانانِ خاص کویت کمیونٹی کی معروف و معتبرشخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب میں PMLNکویت کے مرکزی صدر میاں محمد ارشد،PMLNیوتھ ونگ کے صدر محمدعرفان ناگرہ،کویت کمیونٹی کی بزرگ ومحترم شخصیت فرنڈز ویلفیئر ڑعسٹ کے چیئرمین ملک نور محمد،پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمدعارف بٹ، حافظ محمد شبیر ،ممبر، اوورسیز پاکستائینزمشاورتی کونسل (OPAC)،کویت کمیونٹی کی سماجی ومحترم شخصیت احسان الحق،ملک طالب حسین صدیقی نائب صدرPMLNکویت ،PMLNیوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر میاں عمران ،PMLQکے صدر چوہدری عثمان اصغر،پیغام حق کے صدر محمد قمر نظامی،حاجی عبدالشکور (ابی حسن) بیوروچیف روزنامہ نواے وقت کویت، پاک میڈیا کے صدر عابد ملک،آغاز نیوزکے ندیم اکبر،شریف حدیثوی تھے۔

ان تمام شخصیات نے اپنے خطاب میں قراداد پاکستان کے مقاصد اور حصول پاکستان کے لیے کی گئیںکاوشوں کو بیان کیا اور آباؤجداد قائدین کو اخراج تحسین پیش کیا اور اس دن کو تجدید عہد کا دن قراردیا، لیبرونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زیبر شرفی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں اس بہترین دن کی مناسبت سے اس تقریب کا اہتمام کیا،پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ اوورسیزکویت کے صدرمحمد زبیر شرفی نے23مارچ یومِ پاکستان کے مبارک دن پہ تمام اہلِ وطن کو مبارک باد دیتے ہوے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے ایک سنگِ میل کی حثیت رکھتا ہے۔

ہمارے قائدین نے اپنی قوم سے جو وعدہ 23مارچ 1940کو کیا اس کو اپنی انتھک محنت لگن اور بیشمار ہرقسم کی قربانیوں کے بعدمختصرسات سال کے عرصہ میں اپنا وہ وعدہ جو انہوں نے قراردادِلاہور کے نام سے کیا تھا ،اسلامی جمہوریہ پاکستان کی شکل میں ہم کو تحفہ دیا ۔آج ہمیں یہ سوچنا ہے کہ کیا ہم ان کے بتاے ہوے راستوں پر چل رہے ہیں؟کیا اپنے پیارے ملک کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے فرائض ایمانداری وخوش سلوبی سے انجام دے رہے ہیں؟اگرایسا نہیںہے تو ہمیں اپنا احتساب خود کرنا ہوگا۔

ہمارے قائدوزیر اعظم میا ں نواز شریف کی قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ اعوام کی بات کی اور اپنے موقف پر قائم رہے ،جس کی وجہ سے آج ملک کی سیاست اہم تبدیلی نظر آرہی ہے، آج وطن عزیز میں محب الوطن قیادت برسراقتدار ہے انشاء اللہ پاکستان کا روشن مستقبل دور نہیں۔

23مارچ قراردادِپاکستان کی اس شاندار تقریب میں مختلف تنظیمات کے عہددران جن میں PMLNیوتھ ونگ کے نا ئب صدر ،جی ایم راہی۔یوتھ ونگ کے نا ئب صدر غضنفر جمشید،PMLNیوتھ ونگ کے میڈیا انچارج میاں محمدعرفان،PMLNکویت سے شبیراحمد بٹ،پاک میڈیا کے خالدجاویدنور،PMLQکویت کے چوہدری کرم باؤ،چوہدری اصغر،چوہدری افضل موجود تھے،استقبال انتظامی امور میں PMLNلیبرونگ اوورسیز کویت کے سنیئر عہددران جن میں سنیئرنائب صدر خلیل ابراہیم، نائب صدر ملا محمد طارق، سنیئر ایگزیکٹو ممبر ظفر اقبال، ارشد بٹ، منیر ملک، حافظ اعجاز احمد نے اپنی ذمہداری بڑے احسن طریقے سے انجام دیں۔ یہتقریب دیررات گئے تک جاری رہی۔۔