counter easy hit

اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سربراہ پاک فوج

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ م اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

Our territory will not be used against any, Army chief

Our territory will not be used against any, Army chief

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی مشیر سلامتی جنرل آرایچ مکماسٹر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔  امریکی مشیر سلامتی کو خطے اور عالمی دنیا میں امن واستحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے اور ہر قسم کی پراکسیز کو مسترد  کرتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلاتفریق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے اور ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی مشیر سلامتی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کےکردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار مثالی ہے امریکا خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website