counter easy hit

افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کے اسلحہ ڈپو میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

قندھار: افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک کے اسلحہ ڈپو میں رات گئے مسلسل شدید دھماکوں میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Blast in Afghanistan territory Spin Boldak weapons depot, casualties feared

Blast in Afghanistan territory Spin Boldak weapons depot, casualties feared

افغان ذرائع کے مطابق چمن کے قریب افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں رات گئے اسلحہ ڈپو میں پے در پے کئی دھماکے ہوئے جو اتنے شدید تھے کہ ان کی آوازوں سے پاکستانی شہر چمن شہر بھی لرز اٹھا جب کہ کئی گھروں کی دیواروں میں دراڑیں بھی پڑگئیں۔ ذرائع کے مطابق چار زخمیوں کو اسپن بولدک کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے اب تک افغان فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن خدشہ ان دھماکوں میں افغان فوجی بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے ہوں گے۔

واقعے کی تفتیش کےلیے قندھار میں کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر سیکیوریٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website