counter easy hit

حکومت کی کشتی کرپشن کے دلدل میں پھنس گئی ہے، سراج الحق

جماعت اسلامی کےامیر سراج الحق نے کہا ہےکہ کرپشن کے دلدل میں حکومت کی کشتی پھنس گئی ہے۔2006 کی ملکیت کے حوالے سے سرکاری وکیل جواب نہیں دے سکا۔

OUR, RULING, PARTY, SINKED, INTO, SWAMP. OF, CORRUPTION, SIRAJ UL HAQسراج الحق نے پاناما لیکس کیس کی سماعت پرسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری وکیل کے بیانات جلیبی کی طرح تھے۔ یہ پاکستان کے عوام کا کیس ہے۔اس کیس سے ایسا روڈ میپ بن جائے جس سے سب کا احتساب ہو۔اگر اب بااثر افراد پر ہماری عدالتوں نے ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا تو ملک بہتر ہو سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشت گردی سے زیادہ خطرناک معاشی دہشت گردی ہے۔جو قوم کو لوٹتے ہیں ان کے احتساب کا کوئی طریقہ کار نہیں۔چاہتے ہیں ایسا میکنزم بن جائے جس سے کوئی سرکاری حیثیت کو ذاتی کاروبار کے لیے استعمال نہ کر سکے۔سب سے پہلے میرا احتساب ہو لیکن اس کے بعد سب کا احتساب ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطری شہزادوں کے خطوط حکمرانوں کے لیے نوح کی کشتی ثابت نہیں ہو رہے۔یہ کشتی کاغذ کی کشتی نظر آ رہی ہے جس میں یہ ڈوب جائیں گے۔چاہتے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد آ جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website