counter easy hit

آسکر2016:کیپریو بہترین اداکار،بری لارسن اداکارہ قرار

Oscar 2016: Best Actor

Oscar 2016: Best Actor

لاس اینجلس ….اکیڈمی ایوارڈز 2016ء کی رنگارنگ تقریب میںاداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اپنا پہلا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔بہترین اداکارہ کاآسکر فلم روم کے لیے اداکارہ بری لارسن کے نام رہا۔
لیونارڈو ڈی کیپریو کو یہ ایوارڈ فلم دی ریوننٹ میں اداکاری پر دیا گیا۔ وہ ماضی میں 6بار آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ وہ یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اٹھاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں حاصل کرنے والی فلم دی ریوننٹ اب تک 3ایوارڈز جیت سکی ہے جو بہترین اداکار، بہترین ہدایتکار اور بہترین عکس بندی یا سنیماٹوگرافی کے ہیں۔میڈ میکس، فیوری روڈ چھ ایوارڈز جیت کر سب سے آگے تھی تاہم یہ سب ایوارڈ تکنیکی شعبہ جات میں دئیے گئے ۔فلم کو آسکرز میں 10ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے جن میں بہترین فلم کے لیے نامزدگی بھی شامل ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابقمیڈ میکس: فیوری روڈ نے ملبوسات، میک اپ، پروڈکشن ڈیزائن، تدوین، ساؤنڈ ایڈیٹنگ اور ساؤنڈ مکسنگ کے شعبوں میں ایوارڈ جیت لیے ہیں۔بہترین دستاویزی فیچر فلم ایمی قرار دی گئی جس کے لیے آصف کپاڈیا اور جیمز ریس نے ایوارڈ حاصل کیے۔بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ مارک ریلنس کو فلم برج آف اسپائز کے لیے دیا گیا ہے جبکہ سوئیڈش اداکارہ الیشیا وکاندر فلم ڈینش گرل کے لیے بہترین معاون اداکارہ قرار دی گئی ہیں۔اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ اسپاٹ لائٹ جبکہ بہترین طبع زاد اسکرین پلے کا ایوارڈ بگ شاٹ کے نام رہا ہے۔بہترین موسیقی کا ایوارڈ برطانوی موسیقار سیم اسمتھ نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم اسپیکٹر کے لیے جیتا ہے۔الیہاندرو گونزالز نے دی ریویننٹ کے لیے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔سن 2016 ء میں بہترین اداکاری کے لیے نامزد کیے گئے تمام 20 اداکار سفید فام افراد ہیں اور یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جس میں کوئی بھی سیاہ فام یا اقلیت سے تعلق رکھنے والا کوئی اداکار ٹاپ کٹیگری میں شامل نہیں۔