counter easy hit

دوران نماز موبائل فون بجنے سے پریشان لوگوں کیلئے اپیلی کیشن آگئی

mobile phone

mobile phone

لندن …..نماز کے دوران موبائل فون کی رِنگ بیل بج اٹھنے سے پریشان لوگوں کیلئے ایپلی کیشن آگئی، صلاتی ڈاؤن لوڈ کریں، بے فکر ہوجائیں، نماز کے اوقات میں فون خود بخود سائلنٹ موڈ پر چلا جائیگا۔
ان افراد کے لیے خوشخبری جو نماز کے دوران فون آف کرنا بھول جاتے ہیں، اینڈرائیڈ فونز کے لیےصلاتی ایپلی کیشن آگئی جو نماز کے اوقات میں آپ کا فون خود بخود سائلنٹ موڈ پرکردیتا ہے۔بھاگتی دوڑتی زندگی میں موبائل فون کے بغیر زندگی کا تصور نہیں،موبائل ہر وقت آپ کا ہمسفرہے، یہاں تک کہ مسجد میں بھی،اور جو آپ نے لگا رکھی ہو کوئی دھواں دھار رنگیلی رنگ ٹون اوردوران نماز بج اٹھے ، پھر تو شرمندگی کا لیول بھی بہت ہی اعلیٰہوتا ہے ۔لیکن جناب اب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ،، اپنے اسمارٹ فون پر صلاتی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں اور ہر فکر سے آزاد ہوجائیں، نماز کے دوران نہ صرف فون خود بہ خود سائلنٹ ہوجائے گا بلکہ نماز ریمائنڈر بھی دے گا اور قبلہ ڈائریکشن بھی دکھائے گا۔