counter easy hit

ٹوکیو میں بین الاقوامی روبوٹس کی نمائش کا انعقاد

جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں بین الاقوامی روبوٹس کی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے جہاں دنیا بھرکے مشہور کمپنیوں کے نت نئے ذہین روبوٹس سمیت مختلف ڈرونز بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔

Organizing international robots in Tokyoروبوٹس سے سجے اس میلے میں شہریوں سمیت دنیا بھر سے لو گ بڑی تعداد میں یہاں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں جہاں جدید اور منفرد طرز سے بنائے گئے روبوٹس اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین ڈرونز ان کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اس نمائش میں جہاں سبزیوں کو پیک کرنے والے جدید روبوٹس شائقین کی توجہ کا مرکز بنے نظر آئے وہیں انسانی صلاحیتوں کے حامل روبوٹس نے بھی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔