counter easy hit

ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دو دن کے دوران اربن یونین کونسلوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا

Or Officer Liaqat

Or Officer Liaqat

گجرات (انور شیخ سے)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کے پہلے دو دن کے دوران اربن یونین کونسلوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیاہے، انہوں نے فرائض میں غفلت پرنرسنگ سکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس ، نرسنگ انسٹرکٹر کو معطل کر دیا جبکہ سال چہارم کی 18زیر تعلیم نرسوں کے وظائف روک دیے اور اپنی پوزیشن واضع کرنے تک آئندہ امتحان سے نااہل قرار دے دیا ہے۔ انسداد پولیو کی قومی مہم کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے افسران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر قیصر نذیر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روزپانچ سال تک عمر کے 149657بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا مجموعی طور پر 145093بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے اور 97فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ دوسرے دن 143148بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف تھا141613بچوں کو قطرے پلائے گئے جو ہدف کا99فیصد ہے۔ اجلاس میں مختلف یونین کونسلوں کی کارکردگی کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اربن یونین کونسلوں میں کام کرنیوالی ٹیموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی ایچ او اور ڈی ڈی ایچ کو ہدایت کہ وہ خود فیلڈ میں نکلیں اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر شام کے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں۔ ڈی سی او نے انسدادپولیو مہم کے لئے فرائض کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام لینے پر عزیز بھٹی شہید نرسنگ ہسپتال نرسنگ سکول کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، نرسنگ انسٹرکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیاگیا اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی او نے انسداد پولیو مہم میں خدمات سرانجام نہ دینے والی سال چہارم کی 18زیر تعلیم نرسوں کے وظائف فوری طور پر روک لئے، ان تمام نرسوں سے وضاحت طلب کر لی اور پوزے شن واضع نہ کرنے تک کسی بھی امتحان کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا ہے کہ انسدا د پولیو مہم نیشنل کاز ہے اس کی کامیابی کے لئے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داری سرانجام نہ دینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔