counter easy hit

یا اللہ رحم فرما ۔۔۔ احمد پور شرقیہ کے بعد ایک اور بڑا سانحہ ،

خیرپور(ویب ڈیسک )مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر،وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے،جاں بحق افراد اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروین خیرپور سے کراچی جا رہی تھی کہ مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر،وین اورکار میں تصادم ہو گیا، جس میں 3 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے اپنے مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔واضح رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 206 تک جا پہنچی ہے۔25 جون کو بہاولپور نیشنل ہائی پر احمد پور شرقیہ کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کےبعد مقامی آبادی سڑک سے تیل اکٹھا کررہی تھی کہ اس دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقعے پر موجود 150 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔المناک حادثے میں متعدد افراد بھی شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا۔حادثے کے مزید 3 زخمی آج ملتان کے نشتر اسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 206 ہوگئی ہے۔وکل پرسن ڈاکٹر عامر محمود کے مطابق 65 کے قریب زخمی تاحال مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔انہوں نے بتایا کہ 70 سے زائد میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔وزیراعظم نوازشریف سانحے کے بعد اپنا دورہ برطانیہ مختصر کرکے بہاولپور پہنچے تھے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔وزیراعظم نے زخمیوں اور جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین کےلیے ملازمت کا بھی اعلان کیا تھا جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔