اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی جانب سے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بیان کو پاکستان مخالف بیان قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ریب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے، جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں، بچانے کیلئے ریاست پاکستان کے خلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔








